سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے۔ ججوں کو سرخ سلام۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے چیئرمین انجنیئر جمیل احمد ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو جس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، قومی اسمبلی بحال کرنےاور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو 9اپریل بروزہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا ہےکو ایک تاریخ ساز، آئینی، قانونی،جمہوری، دلیرانہ اور عوام کی توقعات کے عین مطابق ایک جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہےاور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال،جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل کوانصاف کرنےپر کمیونسٹ پارٹی کی…
تحریکِ لبیک پاکستان اور حکومت پاکستان میں معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے تحریکِ لبیک پاکستان اور حکومتِ پاکستان میں ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہےاور دونوں فریقین نے اس ضمن میں معاہدہ کر کے اپنے عمل سےیہ ثابت کیا ہے کہ اسلام واقعی ہی ایک امن پسند مذہب ہے۔کمیونسٹ پارٹی نےدونوں فریقین میں ہونے والے معاہدےکوایک مثبت اور خوش آئندقدم قرار دیا ہےاوراب وہ امید رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں دونوں فریقین تحریکِ لبیک پاکستان اور حکومتِ پاکستان معاہدے پر سختی سے عمل کریں گےتا کہ ملک میں امن وامان کی فضا قائم ہو سکے۔ کمیونسٹ پارٹی نے وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد سے…
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اپنے آبائی گاؤں شمس آباد کے سب سے بڑے قبضہ گروپ ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کا دعویٰ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اپنے آبائی گاؤں شمس آباد کے سب سے بڑے قبضہ گروپ ہیں اور ریاست مدینہ میں اس قبضہ گروپ کی پشت پناہی خود ریاست مدینہ کے وزیراعظم عمران خان بڑی ڈھٹائی سے کر رہے ہیں۔ دو سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر میں کئی مرتبہ ملک امین اسلم کے قبضہ گروپ کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کر چکا ہوں تاہم ابھی تک ملک امین اسلم اور ان کی مدد کرنے والی سابق اے سی حضرو ملیحہ ایثار، نائب تحصیلدار محمد عظیم، گرداور…
تحریکِ لبیک پاکستان اورحکومت فوراََمذاکرات اورافہام و تفیہم سے متنازعہ مسئلے کا حل نکالیں اورامن قائم کریں۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا مطالبہ
ہم کمیونسٹ ہیں اور ہرمذہب کےماننے والوں کا احترام کرتے ہیں اور مذہب کو ہر شخص کا نجی معاملہ سمجھتے ہیں ۔کچھ عرصہ سے تحریکِ لبیک پاکستان اور مرکزی حکومت کا آپس میں فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے پر تناؤ چل رہا ہے۔جس نے اب بہت شدت اختیار کر لی ہےاور دونوں اطراف سےاموات ہو رہی ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ایک سیکولر سیاسی پارٹی ہے اورمذہبی معاملات سے اپنے آپ کو الگ رکھتی ہے مگر جب سے میں نے سوشل میڈیا پرپنجاب پولیس اورتحریکِ لبیک کو ایک دوسرے پر سرِعام لڑتے اور اسلحہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہےجس…
COMPLAINT TO PM CONCERNING ENLISTMENT IN GOVERNMENT DEPARTMENTS BY CPP.
To, Prime Minister of Pakistan, Islamabad. Sub: COMPLAINT CODE PU251021-89248138 ON CITIZEN’S PORTAL PAKISTAN CONCERNING ABOLISHMENT OF THE ENLISTMENT IN GOVERNMENT DEPARTMENTS AS PER CHAIRMAN PEC LETTER DATED 05-09-2018 AND AS PER DIRECTION OF CHAIRMAN NAB. COMPLAINT SUMMARY/SUBJECT: Secretary C & W Punjab reliance on Section 6.39(iii) read with Appendix 6-A of Manual of Orders (1st Edition) and the notification dated 14.10.2013 and 11.08.2014 in favour of enlistment are in contrary and contradictory to the PEC Act, 1976 and also Article 1(2) of the Construction and Operation of Engineering Works Bye-laws, 1987 and this was all communicated to the Chief…
عوام کے مسائل کا حل صرف سوشلسٹ نظام میں ہی ممکن ہے۔کمیونسٹ پارٹی
کارل مارکس کے خلاف بہت کچھ لکھا اور کہا گیا ہے مگر اس کے باوجود کارل مارکس آج بھی زندہ ہے۔ آخر کیوں؟ اس لیے زندہ ہے اور زندہ رہے گا کہ اس نے مزدور، کسان اور مظلوم طبقات اور عوام کو ایک ایسا سیاسی اور معاشی فلسفہ دیا ہے کہ اسکی بنیاد پر وہ موجودہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کر کر ایک ایسا انقلاب برپا کر سکتے ہیں جس کی بنیاد پر مزدور، کسان اور مظلوم طبقات اور عوام ایک بہتر اور خوشحالی کی زندگی گزار سکتے ہیں۔اسی معاشی اور سیاسی تبدیلی کو سوشلسٹ انقلاب کہا جاتا ہے۔پاکستان…
وزیرِاعطم یا چیف آف آرمی سٹاف؟ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعنیاتی آئین کے مطابق کس کا استحقاق ہے؟
چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انجنیئر جمیل احمد ملک نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعنیاتی پر وزیرِاعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ کے مابین اختلاف کوملکی مفاد اور سول بالا دستی کےخلاف ایک سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کس کو ڈی جی آئی ایس آئی ہونا چاہے اس کا استحقاق صرف اور صرف آئینی طور پر وزیرِاعظم پاکستان کو حاصل ہے اورچیف آف آرمی سٹاف کی طرف سےیہ کہنا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعنیاتی ان کا استحقاق ہے یہ آئینی طورپر درست نہیں ہے اور یہ آئین پاکستان…
چیئرمین نیب کی توسیع کے کالے آرڈیننس کو منسوخ کیا جائے۔ کمیونسٹ پارٹی کا مطالبہ
کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین انجنیئر جمیل احمد ملک نے صرف آرڈیننس کے ذریعے موجود چیئرمین نیب کی توسیع کی حمایت کی تھی مگر اس آرڈیننس کی آر میں وزیراعظم عمران خان اور اسکی حکومت نے پی ٹی آئی کا این آراو کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے جسکی کمیونسٹ پارٹی شدید ترین الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور اس کالے آرڈیننس کی منسوخی کا حکومت سے فوری مطالبہ کرتی ہے۔ انجنیئر جمیل نے کہ وہ جو کہتا تھا کہ این آراو نہیں دوں گا، اس نے بالآخر این آر او دے دیا۔ نہ صرف اپنے آپ کو، اپنے رفقا کو…
درخواست کاروائی برخلاف سابق گورنرسندھ محمد زبیربذریعہ ازخود نوٹس زیرِآرٹیکل184(3) دستوراسلامی جمہوریہ پاکستان1973۔
درخواست کاروائی برخلاف سابق گورنرسندھ محمد زبیربذریعہ ازخود نوٹس زیرِآرٹیکل184(3) دستوراسلامی جمہوریہ پاکستان1973
،محترم ومکرمی جناب چیف جسٹس آف پاکستان ،سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد۔ عنوان: درخواست کاروائی برخلاف سابق گورنرسندھ محمد زبیربذریعہ ازخود نوٹس زیرِآرٹیکل184(3) دستوراسلامی جمہوریہ پاکستان1973۔ جنابِ عالی! سائل: مودبانہ درج ذیل عرض کرتا ہے کہ یہ ایک عوامی مفاد کی درخواست ہے۔ یہ کہ درخواست گزارکمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) ایک سیاسی جماعت ہے جو دنیا کے تقریبا ہر ملک میں موجودہے۔ دنیا کے کچھ حصوں چین ،کیوبا،ویت نام اورشمالی کوریامیں کمیونسٹ پارٹی ایک حکمران جماعت ہے اور باقی ممالک میں یہ حکمران جماعتوں کی پالیسیوں اور نظام کے خلاف جدوجہدکر رہی ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کا…