Category: CPP News in Urdu
پاکستان میں رات کی عدالتیں خاص ان اینکر کے لیئے ہیں جو خاص ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر آپ خاص نہیں ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
پاکستان میں رات کی عدالتیں خاص ان اینکر کے لیئے ہیں جو خاص ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر آپ خاص نہیں ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیاں جدید دور کے خرکار کیمپس ہیں۔حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان ملازمین کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں۔ کمیونسٹ پارٹی کا مطالبہ
پاکستان میں مزدوروں اور کسانوں کا استحصال تو سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں مدت سے ہو رہا ہے مگر اب پورے پاکستان میں پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیوں والوں نہ تو اپنے ملازمین پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ریٹائر میجر، کرنل، بریگیڈئیر، جرنل، پولیس اور سویلین افسران نے اپنے اثرورسوخ کی بنا پر حکومت پاکستان سے ان پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیوں کے لائسنس حاصل کر رکھے ہیں۔ وہ پرائیویٹ مالکوں اور کمپنیوں سے جو ملازمین کی تنخواہوں طے کرتے ہیں وہ اپنے ملازمین کو طے شدہ تنخواہوں سے بھی آدھی تنخواہیں وقت پر نہیں دیتے ہیں اور ان بچارے غریب ملازمین…
پانچ جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب آمر جنرل ضیاء الحق نے بھٹو کی حکومت ختم کر کے ملک بھر میں مارشل لاء لگا دیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی جنرل ضیاء پر شدید ننقید
5 جولائی 1977 کو منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر آمر جنرل ضیاء الحق نے فوج کی مدد سے حکومت پر غیر قانونی اور ناجائز قبضہ کر لیا جو ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا اور اس دن سے پاکستان کی بربادی کا جو سلسلہ جاری ہوا تھا وہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ جمہوری قوتیں 5 جولائی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ 5 جولائی 1977 بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جو ابھی بھی ختم نہیں ہوا ہے اور یہ سیاہ دن…
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے نامور صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کے حملے اور تشدد کی پرزور مذمت کی ہے اور اس کو ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے نامور صحافی اور سابق ممبر قومی اسمبلی ایاز امیر پر لاہور میں نامعلوم افراد نے انکو راستے میں روک کر جو تشدد کیا ہے اسکی کمیونسٹ پارٹی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ سارے پاکستان کو پتہ ہے کہ یہ نامعلوم افراد کون ہوتے ہیں۔ایاز امیر پر حملہ انکی اس تقریر کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی موجودگی میں ان کو مخاطب کرتے ہوئے برملا اس بات کا اظہار کیا تھا کہ عمران خان نے موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید…
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی فیصلے پر تنقید
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں ہے۔چیف منسٹر پنجاب کا الیکشن 25 منحرف اراکین کے الکشن ریزلٹ آنے کے بعد ہونا چاہئے تھا تا کہ پنجاب صوبائی اسمبلی میں جس پارٹی کی اکثریت ہو اس کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا چاہئے۔ آج کے فیصلے سے یہ تاثر نمایاں ہو گیا ہے جیسے یہ سب کچھ کسی خاص منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ آج کا یہ فیصلہ آزاد عدلیہ کی عکاسی قطعاً نہیں کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انجینئر جمیل احمد ملک نے اپنے ایک مختصر بیان میں کیا ہے۔
وزیراعظم اور چیف منسٹر پنجاب کا پنجاب ہائی ویز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں انلسٹمنٹ ختم کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان
محترم دوستو! سب کو مبارک ہو۔پنجاب ہائی ویز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں چیف منسٹر پنجاب نے محکمے میں انلسٹمنٹ ختم کر دی ہے۔میں نے اس بابت ایک درخواست مورخہ 25 اکتوبر 2021 سابق وزیراعظم عمران خان کو دی تھی جس کا لنک ہے https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=4738577342867093&id=100001446214624 مگر انہوں نے اس بابت کوئی پیس رفت نہیں کی۔ اب موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر پنجاب حمزہ شہباز نے یہ انلسٹمنٹ اب ان محکموں میں ختم کر دی ہے۔میں اپنی اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی طرف سے وزیراعظم اور چیف منسٹر پنجاب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں…
فوج کو عملی طورپر سیاست سے دور رہنا چاہیے اور اپنے حلف کی پاسداری کرنا چاہیے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
فوج کو عملی طورپر سیاست سے دور رہنا چاہیے ورنہ وہ دن بھی پھر آ جائے گا جب لوگ تنگ آ کر کہنا شروع کر دیں گے کہ ہمیں پاکستان میں ایسی فوج نہیں چاہیے۔فوج کو اپنے حلف کی پاسداری کرنا چاہیے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
پاکستان کے ترقی پسندوں نے جون میں تین کانفرینس منعقد کیں مگر لیفٹ الائنس بنانے میں ناکام رہے۔کمیونسٹ پارٹی کا اعلامیہ
اس ماہ جون میں ترقی پسندوں کی طرف سے تین دفعہ آل پارٹیز لیفٹ کانفرنس منعقد کی گئی ہیں۔ پہلی کانفرنس کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان امداد قاضی گروپ نے 18 جون نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کی جبکہ دوسری کانفرنس 19 جون کو مزدور ادبی سنگر نے نوشہرہ مارکی میں ترقی پسند دانشور سلیم راز کی پہلی برسی پر منعقد کی جبکہ اس سلسلے میں تیسری کانفرنس مورخہ 26 جون کو عوامی ورکرز پارٹی نے اسلام آباد ہوٹل میں منعقد کی۔ ان تینوں کانفرنس کی ایک بات مشترکہ ہے کہ عملی طور پر کوئی بھی لیفٹ الائنس تشکیل نہ…
لیفٹ پارٹیز کانفرنس اسلام آباد ہوٹل میں منعقد کرنے پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا عوامی ورکرز پارٹی پر شدید تنقید۔
عوامی ورکرز پارٹی کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کی ایک ترقی پسند جماعت ہے مگر عملاً انکی سیاست کا انداز ترقی پسندانہ نہیں بلکہ اشرافیہ کی طرح سیاست کرنے والا ہے۔ کل مورخہ 26 جون بروز اتوار بوقت دو بجے عوامی ورکرز پارٹی آل لیفٹ پارٹیز کانفرنس اسلام ہوٹل اسلام آباد میں منعقد کرنے جا رہی ہے جو اشرافیہ طبقے کا ہوٹل ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی کو یہ کانفرنس اسلام آباد ہوٹل کی بجائے نیشنل پریس کلب یا کسی عوامی جگہ پر کرنا چاہیئے۔ منجانب: انجینئر جمیل احمد ملک، چئیرمن کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) نے 8 جون کو اسلام آباد میں بائیں بازو کے اتحاد کے کسی بھی اجلاس سے انکار کیا ہے۔ سی پی پی نے امداد قاضی کو پارٹی فنڈز میں کرپشن پر پارٹی سے نکال دیا۔ کمیونسٹ پارٹی کا اعلامیہ۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے کہا ہے کہ لیفٹ الائنس بنانے کے لیے کل بروز ہفتہ 18 جون کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جو کانفرنس منعقد کرنے کا کمیونسٹ پارٹی کی طرف سےاعلان کیا گیا اس سے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) کا کوئی تعلق وواسطہ نہیں ہے۔ امداد قاضی گروپ کی کمیونسٹ پارٹی ایسٹبلشمنٹ اور جنرل پرویز کی حامی اور چندہ چور پارٹی ہے۔2013 کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پولیٹیکل پارٹیزآرڈر2002 کے تحت کمیونسٹ پارٹی کی…