الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا متفقہ فیصلہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف سنا دیا ہے جو 68 صفحات پر مشتمل ہے اور اس فیصلے میں تمام خوردبرد کی تفصیلات مکمل ثبوتوں کے ساتھ موجود ہیں۔یہ فیصلہ چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے خود تحریر کیا ہے۔ بیروکریٹ سکندر سلطان راجہ ایک جرآت مند، ایماندار اور دلیر ابدالین ہیں۔اس فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں جو بیان حلفی جمع کروا ہے وہ صریحاً اور مکمل جھوٹا ہے۔ یہ فیصلہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی شکایت پر سنایا گیا ہے جو مبارک باد کے مستحق ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) کے چیئرمین اور پی او ایف آفیسرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر و جنرل سیکرٹری ابدالین ایسوسی ایشن انجینئر جمیل احمد ملک نے الیکشن کمیشن کے اس جرآت مندانہ فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر دو ممبران نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کو کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے سرخ سلام پیش کیا ہے۔ پی ٹی آئی اور عمران خان کے حامیوں کی اس فیصلے پر کیا رائے ہے۔ جاری کردہ: پریس میڈیا آف سی پی پی