عمران خان کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ہار جانا مکافات عمل ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا بیان

آصف علی زرداری سب پر بھاری اور بقول مجید نظامی مرد حر تو پہلے ہی تھے اب مرد میدان بھی وہ ہوں گئے ہیں۔ باقی مسلم لیگ ق کے پارٹی ہیڈ چوہدری شجاعت حسین نے ایک اچھے اور اصول پرست سیاست دان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اب سپریم کورٹ آف پاکستان جاؤ تو بھی فیصلہ پارٹی ہیڈ کے حق میں ہی ہو گا۔ اب لگاؤ جھوٹا الزام کہ چوہدری شجاعت حسین نے دس ارب روپے آصف علی زرداری سے لے لیے ہیں۔ عمران خان صاحب آپ اور آپ کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کے ساتھ جو ہوا وہ مکافات عمل ہے۔ آپ نے اپنے 25 منحرفین ممبران صوبائی اسمبلی کو سپریم کورٹ سے نااہل کروایا۔ اب اسی طرح مسلم لیگ ق کے پرویز الٰہی اور 9 دیگر ممبران صوبائی اسمبلی بھی نااہل ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انجینئر جمیل احمد ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
جاری کردہ: پریس میڈیا آف سی پی پی