پانچ جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب آمر جنرل ضیاء الحق نے بھٹو کی حکومت ختم کر کے ملک بھر میں مارشل لاء لگا دیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی جنرل ضیاء پر شدید ننقید

5 جولائی 1977 کو منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر آمر جنرل ضیاء الحق نے فوج کی مدد سے حکومت پر غیر قانونی اور ناجائز قبضہ کر لیا جو ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا اور اس دن سے پاکستان کی بربادی کا جو سلسلہ جاری ہوا تھا وہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ جمہوری قوتیں 5 جولائی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ 5 جولائی 1977 بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جو ابھی بھی ختم نہیں ہوا ہے اور یہ سیاہ دن ابھی بھی غریب عوام کے لیے جاری وساری ہے۔ آج بھی غریب عوام پس رہا ہے اور زندگی کے مزے صرف اشرافیہ طبقے کو حاصل ہیں۔پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے معاشی مسائل کا حل نہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت کے پاس اور نہ ہی سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف سوشلزم کے نظام میں ممکن ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
منجانب: پریس میڈیا آف سی پی پی