کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے نامور صحافی اور سابق ممبر قومی اسمبلی ایاز امیر پر لاہور میں نامعلوم افراد نے انکو راستے میں روک کر جو تشدد کیا ہے اسکی کمیونسٹ پارٹی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ سارے پاکستان کو پتہ ہے کہ یہ نامعلوم افراد کون ہوتے ہیں۔ایاز امیر پر حملہ انکی اس تقریر کے بعد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی موجودگی میں ان کو مخاطب کرتے ہوئے برملا اس بات کا اظہار کیا تھا کہ عمران خان نے موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سالہ ایکسٹینشن دے کر خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے اور پاکستان کے سیاستدانوں کو اب ماضی کے حالات سے کچھ سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ کسی بھی چیف آف آرمی سٹاف کو ملازمت میں تین سال پورا کرنے کے بعد ایکسٹینشن ہرگز نہ دی جائے۔