Month: July 2022
وفاقی حکومت نے پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے کی بجائے پنجاب میں گورنر راج نافذ کر دیا تو پھر کیا ہو گا؟ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال صاحب فرما رہیں ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن نتائج کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے اور آج ہی 5:45 پر سنایا جائے گا۔ محترم چیف جسٹس آف پاکستان سے عرض ہے کہ وہ یہ فیصلہ نہ سنائیں کیونکہ ان پر اور دیگر دو ججوں پر مخالف فریقین مقدمہ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ قانون کا بنیادی اصول ہے کہ جب کسی جج پر اعتراض کر دیا جائے تو وہ کیس نہیں سنتا ہے۔ باقی اگر اسی بینچ نے ہی فیصلہ دینا ہے تو وہ ہر…
جنرل مشرف کو جو غداری کے الزام میں سپیشل ٹریبونل نے سزائے موت سنائی تھی۔اس پر سپریم کورٹ حتمی فیصلہ کب کرے گی۔کمیونسٹ پارٹی کا مطالبہ۔سرکاری اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیس میں فل کورٹ نہ بننے پر سپریم کورٹ پر عدم اعتماد اور مقدمے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں یہ جرآت نہیں ہے کہ جنرل پرویز مشرف جس کو غداری کے مقدمے میں سپیشل ٹریبونل نے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کے خلاف مشرف نے اپیل کر رکھی ہے مگر اس کیس کا فیصلہ مقتدر حلقوں کے ڈر کی وجہ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نہیں کر رہے ہیں۔اس مقدمے میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی طرف سے میں خود سائل ہوں۔ حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر تین رکنی بینچ…
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن کے نام کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک کا ایک کھلا خط!
محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ نائب مرکزی صدر،پاکستان مسلم لیگ(نون)، شمیم فارم،جاتی امرا، رائے ونڈ روڈ، لاہور اور 180۔ایچ ،ماڈل تاؤن، لاہور ۔ اسلام وعلیکم! امیداوراللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کورونا سے مکمل صحت یاب ہو گئی ہوں گی۔میں نے آپ کے دوتین ٹویٹس پڑھیں ہیں جو حسبِ ذیل ہیں۔ ”مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللہ خیر…
عمران خان کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ہار جانا مکافات عمل ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا بیان
آصف علی زرداری سب پر بھاری اور بقول مجید نظامی مرد حر تو پہلے ہی تھے اب مرد میدان بھی وہ ہوں گئے ہیں۔ باقی مسلم لیگ ق کے پارٹی ہیڈ چوہدری شجاعت حسین نے ایک اچھے اور اصول پرست سیاست دان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اب سپریم کورٹ آف پاکستان جاؤ تو بھی فیصلہ پارٹی ہیڈ کے حق میں ہی ہو گا۔ اب لگاؤ جھوٹا الزام کہ چوہدری شجاعت حسین نے دس ارب روپے آصف علی زرداری سے لے لیے ہیں۔ عمران خان صاحب آپ اور آپ کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کے ساتھ جو ہوا…
آج کے منصفانہ الیکشن نے عمران خان کے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے تمام الزامات عملاً غلط ثابت کر دیئے۔پی ڈی ایم نے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیئے۔ کمیونسٹ پارٹی کا مؤقف
پی ڈی ایم کی جماعتوں نے خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آج کے الیکشن میں ووٹ نہیں دیا ہے۔اس کا اثر مرکز میں قائم ہونے والی پی ڈی ایم کی حکومت پر پڑے گا یا نہیں اسکی صورتحال بھی جلد واضح ہو جائے گی۔چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منصفانہ الیکشن کرا کے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دھاندلی کے تمام الزامات کو عملاً رد کر دیا ہے جس پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام…
عمران خان اگر کل بیس سیٹوں پر الیکشن ہار گئے تو کیا وہ الیکشن ریزلٹ تسلم کریں گے؟ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا سوال
پاکستان میں رات کی عدالتیں خاص ان اینکر کے لیئے ہیں جو خاص ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر آپ خاص نہیں ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
پاکستان میں رات کی عدالتیں خاص ان اینکر کے لیئے ہیں جو خاص ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر آپ خاص نہیں ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیاں جدید دور کے خرکار کیمپس ہیں۔حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان ملازمین کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں۔ کمیونسٹ پارٹی کا مطالبہ
پاکستان میں مزدوروں اور کسانوں کا استحصال تو سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں مدت سے ہو رہا ہے مگر اب پورے پاکستان میں پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیوں والوں نہ تو اپنے ملازمین پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ریٹائر میجر، کرنل، بریگیڈئیر، جرنل، پولیس اور سویلین افسران نے اپنے اثرورسوخ کی بنا پر حکومت پاکستان سے ان پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیوں کے لائسنس حاصل کر رکھے ہیں۔ وہ پرائیویٹ مالکوں اور کمپنیوں سے جو ملازمین کی تنخواہوں طے کرتے ہیں وہ اپنے ملازمین کو طے شدہ تنخواہوں سے بھی آدھی تنخواہیں وقت پر نہیں دیتے ہیں اور ان بچارے غریب ملازمین…
پانچ جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب آمر جنرل ضیاء الحق نے بھٹو کی حکومت ختم کر کے ملک بھر میں مارشل لاء لگا دیا۔ کمیونسٹ پارٹی کی جنرل ضیاء پر شدید ننقید
5 جولائی 1977 کو منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر آمر جنرل ضیاء الحق نے فوج کی مدد سے حکومت پر غیر قانونی اور ناجائز قبضہ کر لیا جو ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا اور اس دن سے پاکستان کی بربادی کا جو سلسلہ جاری ہوا تھا وہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ جمہوری قوتیں 5 جولائی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ 5 جولائی 1977 بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جو ابھی بھی ختم نہیں ہوا ہے اور یہ سیاہ دن…