وزیراعظم اور چیف منسٹر پنجاب کا پنجاب ہائی ویز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں انلسٹمنٹ ختم کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

محترم دوستو! سب کو مبارک ہو۔پنجاب ہائی ویز اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں چیف منسٹر پنجاب نے محکمے میں انلسٹمنٹ ختم کر دی ہے۔میں نے اس بابت ایک درخواست مورخہ 25 اکتوبر 2021 سابق وزیراعظم عمران خان کو دی تھی جس کا لنک ہے
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=4738577342867093&id=100001446214624
مگر انہوں نے اس بابت کوئی پیس رفت نہیں کی۔ اب موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر پنجاب حمزہ شہباز نے یہ انلسٹمنٹ اب ان محکموں میں ختم کر دی ہے۔میں اپنی اور کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی طرف سے وزیراعظم اور چیف منسٹر پنجاب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے اس جائز مطالبے کو تسلیم کیا۔