لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں ہے۔چیف منسٹر پنجاب کا الیکشن 25 منحرف اراکین کے الکشن ریزلٹ آنے کے بعد ہونا چاہئے تھا تا کہ پنجاب صوبائی اسمبلی میں جس پارٹی کی اکثریت ہو اس کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا چاہئے۔ آج کے فیصلے سے یہ تاثر نمایاں ہو گیا ہے جیسے یہ سب کچھ کسی خاص منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ آج کا یہ فیصلہ آزاد عدلیہ کی عکاسی قطعاً نہیں کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انجینئر جمیل احمد ملک نے اپنے ایک مختصر بیان میں کیا ہے۔