اس ماہ جون میں ترقی پسندوں کی طرف سے تین دفعہ آل پارٹیز لیفٹ کانفرنس منعقد کی گئی ہیں۔ پہلی کانفرنس کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان امداد قاضی گروپ نے 18 جون نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کی جبکہ دوسری کانفرنس 19 جون کو مزدور ادبی سنگر نے نوشہرہ مارکی میں ترقی پسند دانشور سلیم راز کی پہلی برسی پر منعقد کی جبکہ اس سلسلے میں تیسری کانفرنس مورخہ 26 جون کو عوامی ورکرز پارٹی نے اسلام آباد ہوٹل میں منعقد کی۔ ان تینوں کانفرنس کی ایک بات مشترکہ ہے کہ عملی طور پر کوئی بھی لیفٹ الائنس تشکیل نہ پا سکا ہے۔ پہلی اور دوسری کانفرنس کے بارے میں سوشل میڈیا سے عام ترقی پسند کارکنوں کو آگاہی ضرور ہوئی مگر تیسری کانفرنس جو اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوئی ہے اور جس میں بقول عصمت شاہ جہاں 29 جماعتوں نے شمولیت کی، اسکی کاروائی اور سیاسی پروگرام اتنا واضح نہیں ہے جتنا پہلی اور دوسری کانفرنسوں کا تھا۔
منجانب: پریس میڈیا آف سی پی پی