موجودہ حکومت کا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور انکی پارٹی کے دیگر اراکین پر توہین مذہب کی بنیاد پر مقدمات اور شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق ممبر قومی اسمبلی کی گرفتاری پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان شدید احتجاج اور مذمت کرتی ہے اور اس تمام حکومتی کاروائی کو غیر ضروری اور بزدلانہ کارروائی تصور کرتی ہے۔
چیئرمین کمیونسٹ پارٹی انجینئر جمیل احمد ملک نے کہا ہے کہ سیاست میں ملوث لوگوں پر یا اپنے مخالفین پر توہین مذہب کا الزام لگا کر گرفتار کرنے کی کبھی بھی کمیونسٹ پارٹی نے کسی دور میں بھی حمایت نہیں کی ہے اور نہ آیندہ کرے گی۔کمیونسٹ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور عمران خان اور اسکی پارٹی پر بےبنیاد اور انتقامی طور پر توہین مذہب پر بنائے گئے تمام مقدمات واپس لیں اور راشد شفیق کوبھی فوراً رہا کریں۔