محترم دوستو! اگر اسد عُمر (پی ٹی آئی) زُبیر عمر کو پٹواری اور زُبیر عُمر (ن لیگ) اسد عُمر کو یوتھیا کے القابات سے پُکار کر دونوں بھائی ایک دوسرے کے دست و گریباں ہو جائیں یا
عمران اسماعیل (پی ٹی آئی) اور مفتاح اسماعیل (ن لیگ) بھی دونوں بھائی ایک دوسرے کو پٹواری اور یوتھیا پکار کر رشتہ ناطہ ختم کر لیں تب تو اِن کے سپورٹرز کی آپسکی لڑائی کی سمجھ آتی ہے۔
یہ جذباتی سپورٹرز یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اوپر بیٹھنے والے سب ایک ہیں یا اپنے مفادات کے لیے ایک ہو جاتے ہیں اور ہمیں لڑنے سے کبھی بھی نہیں روکتے بلکہ اُلٹا اُکساتے ہیں۔
ہمارا تو اُٹھنا بیٹھنا، جینا مرنا، خوشی غمی اور رشتہ داری عوام میں ہے۔ یہ تو ہمیں اِس قابل نہیں سمجھتے کہ ہم اِن سے رشتہ بنائیں یا آنا جانا بھی کریں۔ لیکن ہم ایک بات کیلئے اِن کی نظر میں بہت اہم ہیں اور وہ ہے “نعرے مارنا اور اِن کا دِفاع کرنا”۔ اس لیے میرے بھائیو اور دوستو ہوش کے ناخن لو اور اِن کے پیچھے اپنے رشتے ناطے خراب نہ کریں۔
دوسرے کی رائے کو برداشت کریں اور نظریات پہ بحث کرنا سیکھیں نا کہ شخصیات پہ۔۔