کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے تحریکِ لبیک پاکستان اور حکومتِ پاکستان میں ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہےاور دونوں فریقین نے اس ضمن میں معاہدہ کر کے اپنے عمل سےیہ ثابت کیا ہے کہ اسلام واقعی ہی ایک امن پسند مذہب ہے۔کمیونسٹ پارٹی نےدونوں فریقین میں ہونے والے معاہدےکوایک مثبت اور خوش آئندقدم قرار دیا ہےاوراب وہ امید رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں دونوں فریقین تحریکِ لبیک پاکستان اور حکومتِ پاکستان معاہدے پر سختی سے عمل کریں گےتا کہ ملک میں امن وامان کی فضا قائم ہو سکے۔ کمیونسٹ پارٹی نے وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے کی رو سے پنجاب میں دو ماہ کی تعنیاتی کے ہونے والے رینجرزکےنوٹیفکیشن کو اب فوری طور پر منسوخ کریں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیونسٹ پارٹی انجنیئر جمیل احمد ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا۔