ہم کمیونسٹ ہیں اور ہرمذہب کےماننے والوں کا احترام کرتے ہیں اور مذہب کو ہر شخص کا نجی معاملہ سمجھتے ہیں ۔کچھ عرصہ سے تحریکِ لبیک پاکستان اور مرکزی حکومت کا آپس میں فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے پر تناؤ چل رہا ہے۔جس نے اب بہت شدت اختیار کر لی ہےاور دونوں اطراف سےاموات ہو رہی ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ایک سیکولر سیاسی پارٹی ہے اورمذہبی معاملات سے اپنے آپ کو الگ رکھتی ہے مگر جب سے میں نے سوشل میڈیا پرپنجاب پولیس اورتحریکِ لبیک کو ایک دوسرے پر سرِعام لڑتے اور اسلحہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہےجس میں پنجاب پولیس اورتحریکِ لبیک دونوں طرف سے لوگ مر اور زخمی ہو رہے ہیں ،میرا دل بہت دکھی اور صدمہ سے دو چار ہےاور میری سمجھ سے یہ بات بالا ترٍہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان اورمرکزی حکومت دونوں ہی مسلمان ہیں، اسلام ، ختم ِنبوت اورناموسِ رسالت پر جان نثار کرنے والے ہیں اوروہ آپس میں اسطرح لڑ رہے ہیں جیسے مسلمان کافروں سے لڑتے ہیں ۔
کمیونسٹ پارٹی ان دونوں فریقین مرکزی حکومت اورتحریکِ لبیک پاکستان سے مودبانہ التجا ودرخواست کرتی ہے کہ ان دونوں فریقین کو چاہے کہ آپس میں مل جل کرافہام وتفہیم اورمذ اکرات سے اس مسئلے کو فوری حل کریں، ایک دوسرے سے مت لڑیں اورفوری طورپرامن بحال کریں تا کہ عام شہری سکھ کا سانس لے سکے۔یہ بات بھی اکثر و پیشتر کہی جاتی ہے کہ مذہب اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور اگر یہ بات درست ہے توکمیونسٹ پارٹی مرکزی حکومت اورتحریکِ لبیک پاکستان دونوں سے اپیل کر رہی ہےکہ وہ فوراََ ایک دوسرے کے خلاف اسلحہ کا استعمال بند کریں ،آپس میں بھائیوں کی طرح ملک جل کر جن باتوں پر اختلاف ہے، اسے مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور عملاََ یہ ثابت کریں کہ اسلام واقعی ہی ایک امن پسند مذہب ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان انجنیئر جمیل احمد ملک نے پریس کو جاری ہونے والےپریس میڈیا آف سی پی پی کے ایک پالیسی بیان میں کیا ہے۔