Civil Court issued non-bailable warrant arrest of DCO Attock, SE, XEN & SDO of PHED.

سول جج درجہ اول اٹک پونم عدنان کی عدالت نےمیسرزجیمکو پرائیوٹ لمیٹڈکوذرِڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پرڈی سی او اٹک،سپریٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل رولپنڈی، ایگزیکٹو انجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن اٹک اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن اٹک کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  کمیو نسٹ پارٹی آف پاکستان(سی پی پی) کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک،سابق صدر پی او ایف آفیسرز ایسوسی ایشن وجنرل سیکریٹری ابدالین ایسوسی ایشن جومیسرزجیمکو پرائیوٹ لمیٹڈ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں نےکہا ہے کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں سرکاری افسران نے عدالتوں کا ادب و احترام چھوڑ دیا ہےاور ریاستِ مدینہ میں ان سرکاری افسران کو کھلی چھٹی ہے کہ وہ جس طرح چائیں کرپشن کریں اور سائلان سے پیش آئیں۔انہوں نےمزید کہا کہ سول جج درجہ اول اٹک پونم عدنان نے مورخہ 11 ستمبر کوڈی سی او اٹک،سپریٹنڈنٹ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل رولپنڈی، ایگزیکٹو انجینئرپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن اٹک اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سب ڈویژن اٹک کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےیہ حکم صادر فرمایا تھا کہ وہ مورخہ 19ستمبر کو ذرڈگری کی رقم جیمکو پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹووڈگریدارانجینئر جمیل احمد ملک کو ادا کریں مگر ان افسران بالا میں سے کوئی بھی عدالت میں حاضر نہ ہوا تو سول جج نے 21ستمبرکوذرڈگری  کی تاریخ مقرر کردی لیکن21ستمبر کو  مدیون ہائےعدالت آنے کی بجائے ڈسٹرکٹ وسیشن جج  اٹک کی عدالت میں اپیل دیوانی بر خلاف فیصلہ وحکم سنئیر سول جج (جوڈیشل)اٹک ملک شاہد حسین اعوان اور پونم عدنان سول جج درجہ اول اٹک دائر کردی جسکی سماعت اسی روز مورخہ 21 ستمبر کو جناب ڈسٹرکٹ و سیشن جج اٹک سجاد حسین سندھڑ نےکی اور ابتدائی سماعت کے بعد مدیون ہائےکی اپیل خارج کر دی مگر اس کے باوجود ایک بھی مدیون ہائےعدالت میں پیش نہ ہوئےتو میرے کونسل سنیئر ایڈووکیٹ رانا افسر علی خان کی استدعا پر سول جج درجہ اول اٹک پونم عدنان نے21ستمبر کومندجہ بالاتمام مدیون ہائےکےخلاف  بلاضمانت ورانٹ گرفتاری بابت اجرائے ڈگری بمطابق آرڈر 21قاعدہ 38سی پی سی مجریہ 1908جاری کرتے ہوئے بیلف عدالت کو حکم دیا کہ وہ تمام مدیون ہائے کو گرفتار کر کےمورخہ 28ستمبر بروز سوموار عدالت میں پیش کرےتاکہ ذرڈگری کی رقم جیمکوپرائیویٹ لمٹیڈکے چیف ایگزیکٹووڈگریدارانجنئیر جمیل احمد ملک کو ادا کی جاسکے۔

 انجنئیر جمیل احمد ملک نے کہا کہ یاد رہےکہ سال 2010 گورنمنٹ کے پاس فنڈ نہ ہونے کے باوجوداس وقت کی حکومتی ممبر قومی اسمبلی نوشین سعید کےسخت  دباؤ پرموجودہ ایگزیکٹو انجینئرملک ریاض حسین  اور ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن اٹک محمد نعیم  نے میری منت سماجت کی آپ براہ ِمہربانی لارنسپور کی واٹر سپلائی سکیم مکمل کردیں اور ہم آپ کو اس کام کی ادائیگی جلد کر دیں گےمگرافسوس کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کےیہ انجنئیرزوافسران اتنے بے حس و خودغرض ہیں کہ ان کو اپنی کمیشن کے علاوہ ہم ٹھیکیداروں کے مسائل سے رتی بھر دلچسبی نہیں ہےاور دس سال گذر گئے ہیں مگر اب بھی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ان انجنئیرزوافسران کو کوئی حیا وشرم نہیں کہ میری ذرڈگری کی رقم ادا کر دیں۔ انہوں نے پریس میڈیا آف سی پی پی کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے اور ریکارڈ کی درستگی کے لیئے کہا کہ انکی کمپنی میسرزجیمکو پرائیوٹ لمیٹڈ جناب ڈسٹرکٹ و سیشن جج اٹک سجاد حسین سندھڑ، سنئیر سول جج (جوڈیشل)اٹک ملک شاہد حسین اعوان اور سول جج درجہ اول اٹک پونم عدنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر پیسے لیئے میرٹ پر فیصلے کیئے اوروہ پر امید ہے کہ اب جلد ذرڈگری کی رقم ان کو مل جائے گی۔