امریکی سامراج کے صدر رونلڈ ٹرمپ کے نام کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا خصوصی پیغام
آپ نے آج اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پچھلے پندرہ سالوں میں ہمارے حکمرانوں نے جن میں جنرل پرویز مشرف, آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف شامل ہیں انہوں نے امریکہ کے 33 ارب ڈالرز کی امداد میں ہیرا پھیری اور غرد برڈ کی ہے
ٹرمپ صاحب! ہمارے حکمرانوں کو سوائے کمیشن اور پیسہ بٹورنے کے علاوہ اور کسی کام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے. ہمارے حکمران اپنی قوم کے ساتھ ہر روز دھوکہ کرتے ہیں اور اس میں ہمارے حکمرانوں کو آپ کی پشت پناہی اور آشیرباد حاصل ہے
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں ہونے والی Terrorism کی جنگ خود امریکی سامراج اور ہمارے مفاد پرست حکمرانوں نے عوام پر مسلط کی ہے
ٹرمپ صاحب! آپ کی اس ڈانٹ ڈپٹ کا اثر ہمارے حکمرانوں اور ایستبلشمنت پر زیادہ دیر نہیں رہنے والا اور عنقریب آپ اور ہمارے حکمران جلد ہی پھر شیروشکر ہو جائیں گے کیونکہ آپ کے بھی اس خطے سے مفادات وابستہ ہیں اور ہمارے حکمرانوں کو بھی ابھی مزید رقم پاناما, سوئس بنکوں اور دیگر آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لئے درکار ہے
پاکستان زندہ باد
امریکی سامراج مردہ باد