قائداعظم کے یوم ولادت پر چیئرمین کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان (سی پی پی) انجینئر جمیل احمد ملک کا خصوصی پیغام
قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر پاکستان کے حامی تھے مگر جلد انتقال ہونے کی وجہ سے قائد اعظم کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا. کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان اس بات کا برملا اظہار اور اعلان کرتی ہے کہ وہ قائد اعظم کے سیکولر پاکستان بنانے کی خواہش کی جدوجہد جاری رکھے گی اور ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب قائد اعظم کا یہ خواب پایہ تکمیل ہو گا اور پاکستان ایک سیکولر ریاست اور ملک ہو گا. سیکولر پاکستان میں ہر مذہبی فرقے کو مذہبی آزادی ضرور ہو گی مگر مذہبی انتہا پسندی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی
یاد رائے کہ قائداعظم کا پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی بنا پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے پاکستان کی حمایت جبکہ اس وقت کی تمام مذہبی سیاسی جماعتوں نے پاکستان بننے کی شدید مخالفت کی تھی اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہا تھا