پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی پارٹی پر پابندی لگانے کی سپریم کورٹ میں ریفرنس کی بجائے سیاسی میدان میں عمران کا مقابلہ کرتے تو اس سے پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوتی۔ کمیونسٹ پارٹی کا مؤقف۔
پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد عمران خان کا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں اور قانونی جنگ نہ لڑیں۔حکومت کا سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی پارٹی پر پابندی کے لیے ڈیکلریشن اور ریفرنس دائر کرنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔نواز شریف کی نااہلی یا عمران خان کی نااہلی ہو، کمیونسٹ پارٹی دونوں کو جمہوری اصولوں کے منافی تصور کرتی ہے۔ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی پر پابندی عائد کرنے کی بجائے ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی پی ٹی آئی کی تمام فارن فنڈنگ بحق سرکار…
عمران خان ایک کمزور وزیراعظم تھے جو ہر کام نیوٹرل یعنی اپنے ماتحت چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ کے کہنے پر کیا کرتے تھے۔ اب وہ دوبارہ وزیراعظم بن کر کیا کر لیں گے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ۔
عمران خان اب کہہ رہے ہیں کہ سلطان سکندر راجہ کو نیوٹرل کے کہنے پر چیف الیکشن کمشنر لگایا تھا مگر اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ شیخ رشید کے کہنے پر لگایا تھا۔ عمران خان اتنے کمزور وزیراعظم تھے کہ وہ ہر بات نیوٹرل یعنی اپنے ماتحت چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ کی مانتے رہے۔ ایسا وزیراعظم پھر اقتدار میں آ کر کیا کر لے گا۔ بہتر ہو گا وہ اپنے فلاحی کاموں پر توجہ دیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ۔ جاری کردہ: پریس میڈیا آف سی پی www.cpp.net.pk
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں ہی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ الکشن کمیشن کا فیصلہ جرآت مندانہ اور انصاف پر مبنی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا بیان۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا متفقہ فیصلہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف سنا دیا ہے جو 68 صفحات پر مشتمل ہے اور اس فیصلے میں تمام خوردبرد کی تفصیلات مکمل ثبوتوں کے ساتھ موجود ہیں۔یہ فیصلہ چیئرمین الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے خود تحریر کیا ہے۔ بیروکریٹ سکندر سلطان راجہ ایک جرآت مند، ایماندار اور دلیر ابدالین ہیں۔اس فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں جو بیان حلفی جمع کروا ہے وہ صریحاً اور مکمل جھوٹا ہے۔ یہ فیصلہ تحریک انصاف کے…
وفاقی حکومت نے پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے کی بجائے پنجاب میں گورنر راج نافذ کر دیا تو پھر کیا ہو گا؟ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا اعلامیہ
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال صاحب فرما رہیں ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن نتائج کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے اور آج ہی 5:45 پر سنایا جائے گا۔ محترم چیف جسٹس آف پاکستان سے عرض ہے کہ وہ یہ فیصلہ نہ سنائیں کیونکہ ان پر اور دیگر دو ججوں پر مخالف فریقین مقدمہ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ قانون کا بنیادی اصول ہے کہ جب کسی جج پر اعتراض کر دیا جائے تو وہ کیس نہیں سنتا ہے۔ باقی اگر اسی بینچ نے ہی فیصلہ دینا ہے تو وہ ہر…
جنرل مشرف کو جو غداری کے الزام میں سپیشل ٹریبونل نے سزائے موت سنائی تھی۔اس پر سپریم کورٹ حتمی فیصلہ کب کرے گی۔کمیونسٹ پارٹی کا مطالبہ۔سرکاری اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیس میں فل کورٹ نہ بننے پر سپریم کورٹ پر عدم اعتماد اور مقدمے سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں یہ جرآت نہیں ہے کہ جنرل پرویز مشرف جس کو غداری کے مقدمے میں سپیشل ٹریبونل نے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کے خلاف مشرف نے اپیل کر رکھی ہے مگر اس کیس کا فیصلہ مقتدر حلقوں کے ڈر کی وجہ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نہیں کر رہے ہیں۔اس مقدمے میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی طرف سے میں خود سائل ہوں۔ حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر تین رکنی بینچ…
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن کے نام کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک کا ایک کھلا خط!
محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ نائب مرکزی صدر،پاکستان مسلم لیگ(نون)، شمیم فارم،جاتی امرا، رائے ونڈ روڈ، لاہور اور 180۔ایچ ،ماڈل تاؤن، لاہور ۔ اسلام وعلیکم! امیداوراللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کورونا سے مکمل صحت یاب ہو گئی ہوں گی۔میں نے آپ کے دوتین ٹویٹس پڑھیں ہیں جو حسبِ ذیل ہیں۔ ”مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللہ خیر…
عمران خان کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ہار جانا مکافات عمل ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا بیان
آصف علی زرداری سب پر بھاری اور بقول مجید نظامی مرد حر تو پہلے ہی تھے اب مرد میدان بھی وہ ہوں گئے ہیں۔ باقی مسلم لیگ ق کے پارٹی ہیڈ چوہدری شجاعت حسین نے ایک اچھے اور اصول پرست سیاست دان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اب سپریم کورٹ آف پاکستان جاؤ تو بھی فیصلہ پارٹی ہیڈ کے حق میں ہی ہو گا۔ اب لگاؤ جھوٹا الزام کہ چوہدری شجاعت حسین نے دس ارب روپے آصف علی زرداری سے لے لیے ہیں۔ عمران خان صاحب آپ اور آپ کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کے ساتھ جو ہوا…
آج کے منصفانہ الیکشن نے عمران خان کے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے تمام الزامات عملاً غلط ثابت کر دیئے۔پی ڈی ایم نے مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیئے۔ کمیونسٹ پارٹی کا مؤقف
پی ڈی ایم کی جماعتوں نے خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آج کے الیکشن میں ووٹ نہیں دیا ہے۔اس کا اثر مرکز میں قائم ہونے والی پی ڈی ایم کی حکومت پر پڑے گا یا نہیں اسکی صورتحال بھی جلد واضح ہو جائے گی۔چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منصفانہ الیکشن کرا کے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دھاندلی کے تمام الزامات کو عملاً رد کر دیا ہے جس پر کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام…